ابنا: مصر میں حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے مظاہرین نے سکیورٹی فورسز کی طرف سے لگائی گئی رکاوٹوں کو توڑنے کے بعد قاہرہ میں صدارتی محل کے باہر مظاہرہ کیا ہے۔ صدرمرسی کے خلاف نعرے لگاتے مشتعل مظاہرین نے صدارتی محل کے گرد لگی باڑ اکھاڑ پھینکی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا، مظاہرین صدرسے استعفے کامطالبہ کررہے تھے۔ حزب اختلاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ صدر مرسی نے اپنے اختیارات کو وسیع کرنے اور نئے آئینی مسودے پر ریفرنڈم جیسے فیصلوں پر کسی رعایت کی پیشکش نہیں کی ہے۔ اہم اپوزیشن تحریک قومی سالویشن فرنٹ نے کہا کہ وہ بحران کے حل کے لیے سنیچر کو صدر مرسی کی طرف سے منعقد کیے جانے والے مذاکرات میں حصہ نہیں لے گی۔اس تحریک کے سربراہ یا چیف کورڈینیٹر نوبل انعام یافتہ محمد البرادعی نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں سیاسی گروپوں سے کہا ہے کہ وہ مذاکرات میں حصہ نہ لیں۔
۔۔۔۔۔۔
/110
7 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 370693
مصر میں حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے مظاہرین نے سکیورٹی فورسز کی طرف سے لگائی گئی رکاوٹوں کو توڑنے کے بعد قاہرہ میں صدارتی محل کے باہر مظاہرہ کیا ہے۔